مظفرآباد: میرپور آزاد کشمیر کے علاقے چکسواری میں شادی ہال کی عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ہم نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر منیر قریشی کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے ہوئے جو 20 زخمی افراد نکالے گئے ہیں ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور دیگر سول ادارے مصروف ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ابھی ملبے تلے متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ہم نیوز کو ڈپٹی کمشنر میر پورآزاد کشمیر طاہر ممتاز نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ گیارہ گھنٹے کے بعد عمارت کے ملبے سے مزید دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد میں سے 19 کو نکالا جا چکا ہے۔
میرپور آزاد کشمیر: شادی ہال زمین بوس، 15 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا
میرپور آزاد کشمیر میں شادی ہال کی عمارت زمیں بوس ہونے کا سانحہ پیش آیا تھا جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر میرپور آزاد کشمیر طاہر ممتاز کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے سمیت دیگر امدادی کارروائیوں میں پاک فوج اور دیگر متعلقہ ادارے بھرپور طریقے سے شریک ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے پاک فوج کی ٹیم راولپنڈی سے میرپور آزاد کشمیرگئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم
آئی ایس پی آر کا کچھ دیر قبل کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے ہوئے 17 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
ابتدائی طور پر مقامی میڈیا میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ چکسواری میں شادی ہال کی عمارت گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ملنے تلے دبے ہوئے ہیں۔
عمارت گرنے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔ ابتدا میں مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا۔
میرپور آزاد کشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث دفعہ 144عائد
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شادی ہال میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا کہ یہ حادثہ پیش آگیا تھا۔