راجن پور: قادر کینال میں شگاف، پانی آبادی میں داخل ہو گیا

راجن پور: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، دو زخمی

راجن پور: قادر کینال میں چوڑا شگاف پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے نہری آبادی میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

نہر میں شگاف پڑنے سے زرعی اراضی زیر آب

ہم نیوز کے مطابق راجن پور کی قادر کینال میں پڑنے والا شگاف ابتدائی اطلاعات کے تحت تقریباً 20 فٹ چوڑا ہے۔

قادر کینال میں شگاف پڑنے سے نہری پانی آبادی میں داخل ہو گیا ہے جب کہ فصلوں کے بھی بڑے حصے میں پانی پہنچ گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پہ پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ آبادی اور فصلوں کو بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔

گڑھی خیرو کی دو نہروں میں 30 فٹ چوڑے شگاف، سرکاری عملہ غائب

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق قادر کینال میں پڑنے والے چوڑے شگاف کو بھی فوری طور پر بھرنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں