افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیوں اور کن شرائط کے تحت کھولی جارہی ہے؟عائشہ پاشا

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیوں اورکن شرائط کے تحت کھولی جارہی ہے؟عائشہ پاشا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے استفسار کیا ہے کہ حکومت یہ بتائے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیوں اور کن شرائط کے تحت کھولی جارہی ہے؟

یہ بات یقینی بنائیں کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال نہ ہو، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میڈیارپورٹس کےمطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کھول دی گئی ہے۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ہم نے بھارت کو یہ رعایت کیوں دی ہے؟

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دور میں بحیثیت وزیر خزانہ فرائض سرانجام دے چکنے والی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے موجودہ حکومت سے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ واہگہ بارڈر سے تجارت کی اجازت یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کیوں دی گئی ہے؟

پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈکیلئے واہگہ بارڈر کھولنےکا فیصلہ

ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی اور ممتاز ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کی اہلیہ نے ارباب اقتدار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا آج کے روز دی جانے والی اجازت کشمیری شہدا سے وفاداری ہو گی؟

ہم نیوز کے مطابق عائشہ غوث پاشا نے حکومت سے یہ وضاحت بھی طلب کی ہے کہ کیا تجارت کی آڑ میں دہشت گردی اور اسمگلنگ تو نہیں ہو گی؟

حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے 15 جولائی 2020 سے واہگہ بارڈرکھولنے کا فیصلہ ہے۔

’افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن کے بارڈر ٹرمینل کھول دیئے گئے ہیں‘

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔

’ پاک افغان بارڈر ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے چمن اور طورخم سے ہفتے میں 6 روز کھلا رہے گا‘

پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے تناظر میں بارڈر پر تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں