پیشگی فیس وصولی پر پابندی، خیبرپختونخوا کے نجی اسکولز کا ہڑتال کا اعلان


پشاور: خیبرپختونخوا کے نجی اسکولوں کے مالکان نے پیشگی فیس وصولی پر پابندی کے خلاف دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے واپس نہ لینے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ڈاکٹر ذاکر شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم موسم گرما کی فیس پیشگی اور یکمشت وصول کریں گے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے 23 اور 24 اپریل کو صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

نجی اسکولوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری اسکولوں کی حالت تو نہ سدھار سکی، البتہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے نجی اداروں کے پیچھے پڑگئی ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں غیر معینہ مدت کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔


متعلقہ خبریں