حکومت کا15ستمبر سے تعیلمی ادارے کھولنے کا اعلان


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے15ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں اور حکومت بھی تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس اوپیزپرنظرثانی کی جائےگی۔ اگست کے پہلےاورپھرتیسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے ایک دم نہیں کھلوائیں گے، مرادراس

وفاقی وزیرتعلیم نے بتایا کہ جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو15ستمبرسے پہلے بلاسکتے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کلاسز کا آغاز کرنے سے پہلے صفائی کروائیں اور سینیٹائز کریں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کوایس او پیز پرعمل درآمد کاخاص خیال رکھنا ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تربیت ہوگی اور بعض تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ یونیورسٹیاں عید سے پہلے یا بعد پی ایچ ڈی طلبہ کو محدود تعداد میں بلا سکتی ہیں۔ یونیورسٹی ہاسٹل میں30فیصد طلبا کو آنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول یکم ستمبر سے کھولنے پر اتفاق

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس میں جس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو ملک بھر میں یکم ستمبر سے اسکول کھولے جائیں گے۔

بائیس اگست کو صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااور صورتحال تشویش ناک ہوئی تو تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا بہت دباو ہے لیکن ہمارے لیے بچوں کی صحت سب سے اولین ترجیح ہے، جو بھی فیصلہ کریں گے بہت احتیاط سے کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کی حکمت عملی پر یونیسیف سے بھی مشاورت کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں