لندن: کورونا وائرس کو عام فلو کہنے والے برازیل کے صدر جیر بولزونرون عالمی وبا سے متاثر ہو گئے ہیں۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا کوویڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا ٹیسٓٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بالکل نارمل ہوں، میں تو یہاں چل کر آنا چاہتا تھا مگر ڈاکٹروں کی تجویز کی وجہ سے میں گھر پر ہی رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا یکس رے بھی کیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق میرے پھیپھڑے بالکل صاف ہیں۔
چین میں کورونا کے بعد ایک اور مہلک وبا سر اٹھانے لگی
گزشتہ روز صدر جیر بولزونرون نے کہا تھا کہ وہ انہیں جسم میں درد اور بخار محسوس ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ کورونا ٹیسٹ کرانے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ کے بعد برازیل دنیا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ملک ہے۔
برازیل میں 16 لاکھ 2 6ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید656 افراد ہلاک ہوگئے جس سے مجموعی تعداد 65ہزارسے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 41 ہزار 248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 17 لاکھ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 67 لاکھ 58 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے 30 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
گزشتہ24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے مزید351 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ32 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔
روس میں کورونا سے 6لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران135افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10ہزار296 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7لاکھ20 ہزارسے بڑھ گئی ہے اور ایک دن میں474 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 20ہزار ہوگئی ہے۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار772 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔