اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب اور اصلاحات پاکستان تحریک انصاف کے وعدے تھے ان پر ڈلیوری اہم ہے۔
خواجہ آصف کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مائنس ون وہاں ہوتا ہے جہاں لیڈر پارٹی سے چھوٹا ہو لیکن جہاں لیڈر پارٹی سے بڑا ہو تو وہاں مائنس ون کیسے ہو سکتا ہے؟
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ عوام کا ووٹ عمران خان کے نام پر پڑتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم اپنی پارٹی کے بجائے عمران خان کی پارٹی نام رکھ دیں تو وہ بھی مقبول ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ عوام سے اصلاحات کا وعدہ کرکے آئے تھے، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ احتساب پی ٹی آئی کا وعدہ تھا اس پر ڈلیوری اہم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ پانچ سال پورے کرے گی۔
مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں، فیصل واوڈا
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عدلیہ، فوج اور کابینہ سب قومی ادارے ہیں، ان کو مضبوط ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک جیسے معاملات میں عدلیہ کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے دیے جانے والے بیان کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مریم نواز کو مزید کیا رعایت چاہیے؟
اپوزیشن مائنس ون نہیں کرسکتی، شاہد خاقان
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف کو سزا کم ملی ہے اور پھر مریم نواز کے والد نے تو سزا کاٹی ہی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے والد تو بوریا بستر اور پلیٹیں اٹھا کر لندن چلے گئے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے نہیں اندازہ کہ انہیں کیا رعایت چاہیے؟
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جے آئی ٹی کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا فیصلہ ہے، عوام کے سامنے حقائق آنے چاہئیں۔
عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ باقی فیصلہ تو عدلیہ نے کرنا ہے۔