پاکستان: گلگت بلتستان میں انتخابات، بھارتی بیانات مسترد

پاکستان: گلگت بلتستان میں انتخابات، بھارتی بیانات مسترد

اسلام آباد: پاکستان نےگلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات کومسترد کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے نواسے کے سامنے نانا کو شہید کر دیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیریوں پر تجربات کر رہی ہے، مشعال ملک

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر طویل حلب طلب تنازع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے یاد دلایا کہ سوپور میں بھارتی فورسز نے تین سالہ نواسے کے سامنے نانا کو قتل کردیا۔

کشمیر کی ریاست کو یونین بنانا ذلت کے سوا کچھ نہیں، بھارتی مصنفہ

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے خالی کرے اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ علاقوں کا دورہ کرائے۔


متعلقہ خبریں