اسلام آباد: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس اوراسپیشل سروسزونگ کا دورہ کیا ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان
ہم نیوز نے پاک فضائیہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایئر چیف مارشل نے دورے کے دوران بیس پر مختلف آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل سروسز ونگ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جوانوں سے بات چیت کی۔
غیر روایتی جنگوں میں تعاون کے بغیر کامیابی مشکل ہے، ایئر چیف
ہم نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران انسداد دہشت گردی مشق کا بھی مشاہدہ کیا۔
سرپرائز ڈے: پاک فضائیہ کا کراچی میں شاندار ایئر شو
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاکستان ایئر فورس ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عملے کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔