اسٹاک ایکسچینج حملہ: شہدا کو خراج عقیدت، غازیوں کو خراج تحسین


کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کیے جانے والے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے شہدا کے لواحقین و پسماند گان کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی حملہ: شہید پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کیلئے انعام کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اس کار خیرمیں بہت سے مخیرافراد نے رقم دی ہے جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ آر آر ایف کے رفیق سومرو ہمارے ہیرو ہیں ان کو15 لاکھ اوردیگر کو دس و پانچ لاکھ روپے بطورانعام دیے جا رہے ہیں۔

سی پی ایل سی چیف: غازی جوانوں کیلیے موٹرسائیکلوں کا تحفہ

ہم نیوز کے مطبق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی ہمیشہ پر امن رہے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم دہشت گردی کو رد کرچکے ہیں اور ہم امن کے ساتھ ہیں۔

میجر جنرل عمر بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں ڈیڑھ سال بعد دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بری طرح ناکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ پاکستان کی معیشت پر کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ  کھڑے ہیں۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ابتدائی رپورٹ جمع

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا عرصے سے سامنا کرر ہے ہیں۔


متعلقہ خبریں