ملکی ائرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی

کراچی ائرپورٹ سے کورونا کا مریض فرار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملکی ائرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگا دی۔

ملکی ائرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ اندرون ملک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں و عملے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ جو 31 اگست تک کارآمد ہو گا۔

سول ایوی ایشن کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق ائر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا جبکہ مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ائر پورٹ منیجرز سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور بورڈنگ سے قبل جہاز کو جراشیم کش اسپرے کیا جائے۔

جہاز میں عملے کے لیے ماسک، گلووز اور حفاظتی سوٹ لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم بھرنا ائرلائن کی ذمہ داری ہے اور مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہو گی۔

جسمانی درجہ حرارت اور طبعیت کی خرابی کے باعث محکمہ صحت کا عملہ سفر کی اجازت نہ دینے کا بھی پابند ہو گا۔ اس کے علاوہ میڈیکل ایمرجنسی کے لیے جہاز میں ایک صف خالی رکھنی ہو گی۔

جہاز میں مسافروں کو بھی ایک سیٹ کے وقفے سے بٹھایا جائے گا اور مسافروں کے سامان کو جراثیم کش اسپرے لازم کرنا ہو گا۔ دوران پرواز ماسک پہننا لازم ہو گا جبکہ طبعیت کی خرابی پر عملہ کو اطلاع دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا

مسافروں میں کورونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اور قرنطینہ کیا جائے گا۔ دوران پروازمسافرون کو30 منٹ بعد سینیٹائرز فراہم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں