اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی

State bank

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اسکیم کےتحت بینکوں نے 1653 اداروں کے لیے 19 جون تک 112.80 ارب روپے فناسنگ کی منظوری دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسکیم سے 19 جون تک 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا ہے جبکہ حکومت نےاسکیم کی رسک شیئرنگ 40 سے بڑھا کر60 فیصد کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود کم کر کے 7 فیصد کردی

بتایا گیا ہے کہ رسک کوریج بڑھنے سے بینکوں کو ضمانت کی کمی سے ایس ایم ایز کی فنانسنگ میں مدد ملےگی۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے روزگار بچانےکی اسکیم کورونا کے باعث متعارف کرائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں