پی پی اور جمہوری وطن پارٹی،ساتھ چلیں گے: فیصلہ ہو گیا


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اورجمہوری وطن پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی امور پر وہ ایک ساتھ چلیں گے۔

شاہ زین بگٹی نے مطالبات کی منظوری کیلیے ڈیڈ لائن دے دی

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی اور جمہوری وطن پارٹی کے درمیان یہ اتفاق رائے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو نے 18 ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ شاہ زین بگٹی کے مؤقف کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے دور میں بلوچستان کو آغاز حقوق کا خصوصی پیکج ملا۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔

 حکومت میں واپس جانا اب میرے بس کی بات نہیں، سردار اختر مینگل

ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو نظرانداز کرنا سلیکٹڈ حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔

جمہوری وطن پارٹی، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی جماعت ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ اپنی ناراضگی کا اظہار کررہی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اسے منانے کی کوشش بھی ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں اسد عمر اور قاسم سوری پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے شاہ زین بگٹی سے ملاقات بھی کی تھی۔

حکومتی اتحادیوں کے مولانا فضل الرحمان سے رابطے تیز

ملاقات کے بعد حکومتی وفد کے سربراہ پرویز خٹک نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ ہونے والی ملاقات سے مطمئن ہیں لیکن شاہ زین بگٹی نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ اگر آئندہ ایک ہفتے میں مسائل حل نہ ہوئے تو ساتھ چلنا مشکل ہو گا۔


متعلقہ خبریں