وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیرصدارت ہو گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس منسوخ کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ اس سے متعلق ارکان کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس منسوخ کیا گیا ہے جبکہ اس کی نئی تاریخ سےمتعلق ارکان کو تاحال نہیں بتایا گیا۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔

یاد رہے وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں  اسلام آباد میں ٹیچنگ اسپتال کی تعمیر منظوری دی گئی تھی۔

وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نےکابینہ اجلاس کے بعد پریس فریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا۔ چینی سے متعلق عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اجلاس میں چینی کی قیمت پر تشویش اظہار کیا گیا۔ چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بلوچستان میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر بھی بات ہوئی۔ کوشش ہے بلوچستان کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائے۔ اجلاس میں مدراس میں بھی یکساں نظام تعلیم لانے پر اتفاق کیا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آن لائن تعلیمی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں آن لائن تعلیمی نظام کے لیے خصوصی فنڈ کا اجرا کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: فیصل واوڈا کی اسد عمر، رزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر تنقید

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب کو 9 لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کا کہا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں