عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کا مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسملی پرویز الٰہی نے مل کر پنجاب کےعوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی نے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی کےامور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار شو بازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

ملاقات میں ورکنگ ریلیشن کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اکھٹے تھے، ہیں اوررہیں گے، عوام کو ریلیف دینے کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

عثمان بزدار نے اس موقع پر مزید کہا کہ اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر نازک موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کاشکار ہیں۔

انہوں نے ایوان کی کارروائی احسن اندازمیں چلانے پر اسپیکر کی پارلیمانی خدمات کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی کا مقابلہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں کرسکیں گے، محسن بیگ

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسپیکر پرویز الہٰی نے ایوان کومتوازن اندازمیں چلا کر نئی مثال قائم کی۔

اسپیکر پرویز الہٰی کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے مشکل معاشی حالات میں بہتر اور متوازن بجٹ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں۔


متعلقہ خبریں