ای سی بی نے کورونا میں مبتلا پاکستانی کھلاڑیوں پر سفری پابندی لگا دی

کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے لئے پاکستان کا شیڈول جاری

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق ای سی بی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کورونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہوں سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیوروڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا۔

حارث روف، شاداب خان اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ای سی بی کے مطابق ‏13جولائی پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے لئے روانہ ہو گی جہاں وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل فور ڈے پریکٹس میچ بھی کھیلے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ  کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلےگی جس کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد ک دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( ہی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں سے دس کرکٹرز کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

کورونا میں مبتلا کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زمان، کاشف بھٹی، عمران خان، محمد حسنین، و ہاب ریاض ، محمد رضوان، شاداب خان، حارث رؤف اور حیدر علی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں