کورونا از خود نوٹس کا تحریری حکم نامہ جاری

عوامی اور سرکاری زمینوں پر پیٹرول پمپس کیسے تعمیر ہو گئے ؟ چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کورونا از خود نوٹس کیس کی گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ منافع خوروں نے کورونا کے مریضوں کی ادویات ذخیرہ کرلی ہیں۔ ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔اسی طرح کورونا مریضوں کیلئے گیس سلنڈر بھی مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں۔

عدالت نے تحریری فیصلے مِن کہا ہے کہ اس غیرقانونی اقدام کے خلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاو کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ادویات، آکسیجن سلنڈر سمیت تمام آلات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کورونا وائرس سے متعلق تمام طبی آلات، ادویات مناسب قیمت پریقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

عدالتی فیصلے میں کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات اور ادویات کی ترسیل بھی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دے دیا کہ ڈریپ امریکہ اور یورپ میں رجسٹرڈ ادویات کی پاکستان میں جلد رجسٹریشن یقینی بنائے۔ عدالت نے مقامی طور پر کورونا سے نمٹنے والی ادویات کی بھی جلد رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: این ڈی ایم اربوں روپے ادھر اُدھر خرچ کررہا ہے، چیف جسٹس

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے رجسٹریشن کے عمل سے آئندہ سماعت پر ڈریپ سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ کورونا وائرس اور یکسیاں پالیسی بنانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سندھ حکومت کو مہنگی گاڑیاں خریدنے سے روک دیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ نہیں معلوم این ڈی ایم اے کیسے کام کررہا ہے؟  نہیں معلوم این ڈی ایم اے کے اخراجات پر کوئی نگرانی ہے یا نہیں؟۔

چیف چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا تھا کہ این ڈی ایم اے باہرسے ادویات منگوا رہا ہے۔ نہیں معلوم یہ ادویات کس مقصد کیلئےمنگوائی جارہی ہیں؟ کیا یہ ادویات پبلک سیکٹر اسپتالوں کو فراہم کی گئی ہیں؟ کیا ادویات سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی استعمال ہو رہی ہیں؟

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ این ڈی ایم اے کا آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کرتا ہے۔ این ڈی ایم اے ادویات منگوانے میں سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں