اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج بچکانہ ہے۔
سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔
بلاول بھٹو کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے، آپ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں مناظرے فرقہ ورانہ گروہ کرتے ہیں سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں مناظرے نہیں کرتیں، آپ کی متبادل بجٹ تجاویز کدھر ہیں؟ خواجہ آصف کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 25, 2020
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آپ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں جب کہ مناظرے فرقہ ورانہ گروہ کرتے ہیں۔
تحریک انصاف میں گروپ بندی نہیں،فواد چودھری کی سرزنش ہوئی: غلام سرور
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں، مناظرے نہیں کرتی ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ آپ کی متبادل بجٹ تجاویز کدھر ہیں؟
جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے لیے کہا ہے کہ ان کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں۔