اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے۔
تحریک انصاف میں گروپ بندی نہیں،فواد چودھری کی سرزنش ہوئی: غلام سرور
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔
اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، کسی اور کی خواہش پر استعفیࣿ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 24, 2020
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک وزیر رہیں گے جب تک انہیں وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔
فواد چوہدری جذبات میں آکر باتیں کرجاتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
وفاقی وزیرفواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں نام لیے بغیر کہا ہے کہ کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔