ایمریٹس ایئر لائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو ای اے) کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا  ہے۔

ترجمان ایمریٹس ایئرلائن نے بتایا تھ کہ ایمریٹس ایئر لائن کا 24 جون سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ صبح چار بجے سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھر سکے گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایمریٹس ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کا شیڈول کا اعلان بعد میں کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمیریٹس ایئر لائن پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارت کی فروغ کیلئے کارگو سروس جاری رکھے گی۔

بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کے معاملے پر متعلقہ اتھارٹی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، امید ہے ایمریٹس ایئر لائین کی مسافروں کو لے جانے کی سروس جلد بحال ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن عارض طور پر معطل ہونے سے متاثرہ مسافروں سے خود رابطہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں