امریکہ میں کورونا کی دوسری لہر کا امکان

کوروناوائرس: دنیا میں3لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا امکان ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

امریکہ کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو نے کہا ہے کہ موسم خزاں میں کورونا کا دوسرا سخت وار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کیا ہوگا، لیکن تیاریاں مکمل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 23 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 48 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 734 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ  86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار ایک سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  چار ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔


متعلقہ خبریں