بی این پی کے تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا۔

حکومتی وزراء وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہے، آئندہ بھی اخترمینگل کے ساتھ نشستیں ہوں گی۔

 حکومت میں واپس جانا اب میرے بس کی بات نہیں، سردار اختر مینگل

اس موقع پر بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تک کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا، پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، اپنے تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے ہر حصہ کو ترقی اور حقوق نہ ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ حکومت میں واپس جانا اب میرے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں بلایا اور ہماری باتیں سنیں، حکومت کی طرف سے بھی کوئی آیاتو ضرور بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا ہاتھ چھوڑ دیا،اب ہم بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنیں؟


متعلقہ خبریں