کورونا سے متاثرہ علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں،وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاق کی طرز پرغیر ضروری حکومتی اخراجات میں کمی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔

حکومت کا گندم، آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مجوزہ بجٹ برائے مالی سال 21-2020 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی جو ان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاق، پنجاب اور کے پی کے مجوزہ بجٹ برائے مالی سال 21-2020 کے حوالے سے غورو خوص کیا گیا۔

آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی کی معاشی ٹیم نے برائے مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے محصولات پر بریفنگ دی۔

صوبائی حکام نے اس موقع پراخراجات اور بجٹ کے متعلق صوبائی حکومتوں کی ترجیحات پر بریفنگ دی اور حقائق سے آگاہی دلائی۔

آئندہ بجٹ کے تخمینوں کا خاکہ پیش: وزیراعظم نے ہدایات دیدیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو کورونا وائرس کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے باعث معیشت کے حوالے سے غیر معمولی حالات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ غیر معمولی حالات میں پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کی جائے اور ترقیاتی اخراجات بڑھائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق صدارتی خطاب میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کورونا سے متاثرہ شہری علاقوں میں روزگار کے بھرپور مواقع پیدا کیے جائیں۔

کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ، مشیر خزانہ

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر حکام سے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبوں کی شراکت کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ صنعتی شعبے اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں50 سال سے زائد عمر کے افراد کو زیادہ خطرہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کو خصوصی اقتصادی زونز اورزراعت کے شعبے کے فروغ پر بجٹ میں ترجیحات پہ بھی بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں