پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کی درخواست مسترد

lahore high court

لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے پنجاب کو  تین صوبوں میں تقسیم کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کی تقسیم کے متعلق دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس شمس محمود مرزا نے سنایا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اور نہ اس نے داد رسی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے  مقامی وکیل علم الدین غازی  کی پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کس قانون  کے تحت اس  قسم کا حکم دے سکتے ہیں؟

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ذاتی مقاصد کے لیے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں  بہاولپور، ملتان  اور راولپنڈی پر مشتمل صوبے بنائے جائیں۔

درخواست گزار نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی تھی  کہ لاہور ہائی کورٹ  کے علاقائی بنچوں کے مطابق  صوبے بنائے جانے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں