یکم شعبان 18 اپریل بدھ کو ہو گی، رویت ہلال کمیٹی

یکم شعبان 18 اپریل بدھ کو ہو گی، رویت ہلال کمیٹی | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان میں قمری مہینوں کے آغاز و اختتام کا اعلان کرنے والی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ یکم شعبان المعظم 18 اپریل بدھ کو ہو گی۔

شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے پیر کو کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ یکم شعبان 1439 ہجری 18 اپریل بدھ کو ہوگی۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ شب برات یکم مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔ شب برات کو مسلمانوں کے ہاں مغفرت کی رات کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

شعبان المعظم قمری یا اسلامی سال کے مقدس ترین مہینے رمضان سے متصل مہینہ ہے۔ دینی تعلیمات کے مطابق یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے خصوصی احترام کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ حضرت محمد مصطفی ﷺ سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اسی مہینے مسجد قبلتین میں نماز ظہر کے وقت تبدیلی قبلہ کا حکم ہوا تھا جس کے بعد سے مسلمان بیت المقدس کے بجائے بیت اللہ یعنی مسجد الحرام کی جانب رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں