حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی، وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ، لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادت کے لیے اکٹھی ہونے والی حزب اختلاف جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کورونا وبا پر زبانی جمع خرچ کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور عملی طور پر حزب اختلاف کی پوزیشن صفر رہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائی جبکہ وزیر اعظم نے وقت ضائع کیے بغیر مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے اور حزب اختلاف جان لے کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد کا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاوَن کھولنے سے پہلے حکمت عملی ہوتی تو متاثرین کی تعداد میں اضافہ نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں ن لیگ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے کو تیار نہیں، ایاز صادق

ان کا کہنا تھا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ مزید وقت ضائع نہ کریں اور قومی حکمت عملی بنائیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟ عوام کو تفصیل بتائی جائے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت کی حکمت عملی کیا ہے؟ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، حالات کے مطابق متعلقہ پہلوؤں پر توجہ دی جائے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں