طیارہ حادثہ: 32 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


کراچی: طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 32 مسافروں کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ یہ بات قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے بتائی ہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اوراس عمل میں پی آئی اے، ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے تعاون کر رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس وقت این ڈی ایم پنجاب اور حکومت سندھ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔

ہم نیوز نے پی آئی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ چار میتوں کو کل اسلام آباد اور لاہور کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

طیارہ حادثہ: ڈی این اے ٹیسٹ بر وقت نہ ہونے سے مشکلات

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور پسماندگان کو تمام صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جارہا ہے۔

ہم نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی ای او پی آئی سے سمیت تمام متعقلہ حکام نے عیدالفطر کا دن ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں گزارا ہے۔

طیارہ حادثہ، ائیربس کمپنی کےحکام 25مئی کو فرانس سے پاکستان پہنچیں گے

ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورارواح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی آئی اے مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کے تمام انتظامات کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں۔

طیارہ حادثہ: حکومت متاثرین کے گھر تعمیر کرے گی، گورنر سندھ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دو مرتبہ ملاقات کی اورانہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں