کندھ کوٹ: گھروں میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق، 3 افراد جھلس کر زخمی

چینی افسر نے مزدور کو بھٹی میں دھکیل دیا

کراچی: شمالی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث 5 گھروں میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق گھروں میں آگ لگنے کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

کشمور:مسافر ویگن میں آگ لگ گئی ، 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق 7زخمی

خیال رہے گزشتہ ہفتے کشمور میں ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جسکے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5افراد جاں بحق 7 زخمی ہوگئے تھے۔ مسافر ویگن کندھ کوٹ سے کشمور جارہی تھی ۔

ویگن میں سوار مسافروں کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب جوں ہی پہنچے اچانک آگ لگ گئی ۔ ویگن میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2بچوں اور انکی والدہ سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو کشمور سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جب زخمیوں کو سول اسپتال کشمور منتقل کیا گیاتو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود  نہیں تھا او  اسپتال کا عملہ  بھی غائب تھا۔

سول مجسٹریٹ موقع پر پہنچے تو انہوں نے ایم ایس سول اسپتال کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ۔

یہ رہے 29اپریل کو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بھی ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔ اسلام آباد ٹول پلازہ پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا  جس کے نتیجے میں 12 افراد  جاں بحق ہوئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق حادثہ سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی ہائی ایس میں ڈرائیور کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے باعث سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی گاڑی ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق واقعے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں آگ لگنے سے زیادہ نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں