ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب روپے منظور کرلیے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ای سی سی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق زرعی پیکج 100 ارب کے ایس ایم ای اور زراعت ریلیف فنڈ کا حصہ ہے۔

جاری اعلامیہ ای سی سی نے مقامی تیارکردہ ٹریکٹروں پرسیلزٹیکس پرسبسڈی کی بھی منظوری دی۔

پاکستان مشین ٹول فیکٹری کےملازمین کی اکتوبر2019 سے جون 2020 تک کی تنخواہوں کیلئے 28.80 کروڑکی گرانٹ منظور دے دی۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈیمی کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات کیلئے 4 کروڑ کی گرانٹ منظور دے دی۔

ای سی سی نے اسٹیل ملزکے ریٹائرڈ اور برخواست شدہ 8 ہزارملازمین کیلئے 18.74 ارب کی فراہمی کی سمری موَخر کردی۔

ای سی سی نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: کورونا: وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

جاری اعلامیہ کے مطابق آزادکشمیرکو پاسکو سے 1.52 ارب کی اضافی گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

گزشتہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کےلیے ایک کروڑ21 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ سمیت 5 تنکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی  تھی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت دفاع کے دو ترقیاتی منصوبے جن میں سپیشل ایجوکیشن اسکول کی تعمیر اور ٹیلی کام مانیٹرنگ منصوبے کی اپ گریڈیشن شامل کی منظوری دی گئی تھی۔

اجلاس میں 300 ارب روپے کی ٹرم فنانس سہولت اور اسکوک کا معاملہ پاور ڈویژن کو منتقل کردیا گیا تھا۔ س کے علاوہ ای سی سی نے پاور ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔

کمیٹی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے لیے مراعاتی پیکج پرمزید غور کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں