پی پی نے پارلیمنٹ کا اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دے دی

پی پی نے پارلیمنٹ کا اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس مؤخرکرنے کی تجویز دے دی ہے۔

موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اورعملے میں کورونا کی تشخیص باعث تشویش ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ مزید ارکان اور عملے میں کورونا کی تشخیص ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے سے متعلق خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں ںے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ٹیسٹ کے بغیر کسی کو پارلیمنٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال میں اجلاس بلانے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے تجویز دی ہے کہ اگر اجلاس بلانا ضروری ہو تو اجلاس بلانے میں تاخیر کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ یقینی بنانے کے بعد ہی پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

اراکین پارلیمنٹ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لاک ڈاون نرم کرنے میں رسک ہے لیکن وزیراعظم کو یہ بھی دیکھنا ہے غریب عوام کس حال میں ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کا علم نہیں ہے کہ یہ کب تک چلے گا؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پر الزامات سے متعلق مجھے علم نہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت سے کیوں ہٹایا؟

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میرے تعلقات اعظم خان سمیت سب کے ساتھ ٹھیک ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے بہت کام کیے  ہیں لیکن ہم انہیں ٹھیک طریقے سے پروجیکٹ نہیں کرپائے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ریکوری کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پارلیمنٹ اجلاس بلانا سیاسی پوائنت اسکورنگ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں چند ہفتے تک پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں