’ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ جینا ہے‘


کراچی: چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ کورونا وائرس نے کہیں نہیں جانا، ہمیں کورونا کے ساتھ جینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کو کھولنا ہے کیونکہ ہر کوئی پریشان ہے کہ کاروبار کو چلنا چاہیے۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں آج کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ  مرادعلی شاہ نے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے کو نہیں سوموار سے ہوگی اور اشیائے خوردو نوش کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رہیں گے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ وفاق کے فیصلوں پر سندھ نے 100 فیصدعمل کر رہی ہے۔ جو فیصلے ہم نے کیے دو یا تین دن بعد باقی سب نے بھی وہی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنراور تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ کچھ چیزیں وفاق کوہماری پسند نہیں اور کچھ ہمیں وفاق کی لیکن فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاق کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔ طے ہوا کہ تعمیراتی شعبہ کھولنا ہے لیکن اصول و قواعد کے ساتھ۔ اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کی بات ہوئی ہم نے پہلے سے کھولی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کے 115 افسران، اہلکار کورونا سے متاثر

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ دکانیں فجر سے شام پانچ بجے تک کھلیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو اشیاء خوردونوش کے علاوہ سب بند رہے گا۔ وہ تمام صنعتی ادارے کھولے رہیں گے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم فجر سے دکانیں کھولنے کے فیصلے پر وفاق کے ساتھ ہیں لیکن چاہتے تھے ہفتے میں 3 روز کاروبار مکمل بند رہے۔


متعلقہ خبریں