الیکشن کمیشن نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

انتخابی کمیشن کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل سے وفاقی، صوبائی، اور مقامی سرکاری اداروں میں کوئی ملازمت نہیں دی جاسکے گی۔ پابندیوں کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جانے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔

یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جاسکے گا۔

الیکشن کمیشن کےاعلامیے کے مطابق کسی اسکول، اسپتال یا سڑک پر کسی سیاستدان کے نام کی تختی نہیں لگائی جائے گی۔ یکم مارچ کے بعد لگنے والی افتتاحی تختیوں کو بھی ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

تمام وزارتوں اور محکموں کو ترقیاتی منصوبوں اور نئی بھرتیوں پر پابندی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں