کراچی: پولیس کا چھاپہ، کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان برآمد

کراچی: پولیس کا چھاپہ، کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان برآمد

کراچی: شہر قائد کے علاقے فیروز آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کر عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بڑی تعداد میں برآمد کرلیا۔

2کروڑماسک اسمگل ہونےکامعاملہ،وزارت صحت کی رپورٹ جمع

ہم نیوز کے مطابق ضلع شرقی کے علاقے فیروزآباد کے ایک مکان کے متعلق پولیس کو معلوم ہوا تھا کہ وہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے تاکہ زائد قیمت وصول کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جب مکان پہ چھاپہ مارا تو وہاں سے بڑی مقدار میں صرف کورونا سے بچاؤ کا سامان برآمد ہوا ہے۔

سیالکوٹ: پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، 70 لاکھ کے ماسک برآمد

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جو سامان سرکاری تحویل میں لیا ہے ان میں سب سے زیادہ تعداد انفرا ریڈ تھرما میٹروں کی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے جس سے پوچھ گوچھ کی جا رہی ہے۔

کراچی: خاتون کی اے ٹی ایم سے منفرد چوری

کورونا وائرس کی وبائی شکل اختیار کرتے ہی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسک، سنیٹائزرز اوربیکٹریاز کو مارنے کی صلاحیت کے حامل تمام اقسام کے محلولوں کو مارکیٹس سے غائب کرکے پہلے ان کی قلت پیدا کی اور پھر ضرورتمندوں کو منہ مانگے دام فروخت کرکے بھاری منافع کمایا۔

افسوسناک امر ہے کہ ماہ صیام میں یہ سلسلہ جاری ہے اور اس مقدس مہینے میں بھی ناجائز منافع خور اپنا رویہ بندلنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

اسلام آباد: گھر سے 2 کروڑ مالیت کے ماسک بر آمد، 4 چینی گرفتار

پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے تسلسل کے ساتھ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں اور ان کی گرفتاری بھی عمل میں لا رہے ہیں لیکن تاحال ا س کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔


متعلقہ خبریں