کورونا: برطانیہ،دوسرے نمبر پر آگیا

برطانیہ نے پاکستان کو نئی سفری فہرست میں شامل کر لیا

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ دوسرے نمبر پہ آگیا ہے۔

امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے کم رہے گی، امریکی صدر

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی تعداد کے لحاظ سے یورپی ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق برطانیہ میں ایک ہی روز میں چار ہزار 427 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں اس وقت کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 990 ہو گئی ہے۔

امریکہ: ویتنام جنگ سے زیادہ اموات کورونا سے ہو گئیں

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ایک ہی دن میں 693 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 29 ہزار 427 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 556 ریکارڈ کی جا چکی ہے جب کہ مہلک وبا سے 37 لاکھ چھ ہزار دو سو چھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,396 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 71 ہزار 317 سے تجاوز کر گئی ہے۔

برطانیہ: 106 سالہ ضعیف خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو گئی۔

اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 185 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 613 ہوگئی ہے۔ اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 236 افراد کی جانیں لے لی ہیں جس کے بعد کل اموات 29 ہزار 315 ہو گئی ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔

نظام صحت ناقص ہونے کے سبب دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی

فرانس میں کورونا نے مزید 330 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 531 سے زائد ہو گئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد چھ ہزار 993 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں کورونا کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد تین ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا : دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ایران میں کورونا نے مزید 63 افراد کی جانیں لے لی ہیں جس کے بعد ملک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہزار 300 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں متاثرین کی تعداد 99 ہزار970 ریکارڈ کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں