اٹلی میں دو ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی



روم: عالمی وبا کورونا وائرس سے یورپ کے سب سے متاثرہ ملک اٹلی میں دو ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگ گئے ہیں۔

اٹلی میں سیاحتی مقامات اور ٹرین پلیٹ فارمز پر ایک دم سے رش بڑھ گیا، بچے، بوڑھے اور جوان سبھی نے پارکس کا رخ کرلیا، کسی نے ورزش کی تو کسی نے دھوپ کے مزے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی

اطالوی حکام نے نو ہفتوں بعد سخت احکامات کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔

حکومت کی جانب سے کم افراد کی صورت میں رشتہ داروں کو آپس میں ملنے کی اجازت دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ضروریات زندگی کی چیزوں کے لیے بھی گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

اٹلی کے علاوہ جرمنی اور پرتگال میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور اسپین میں بھی حکومت نے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار422 جبکہ اس وائرس سے 36 لاکھ 46 ہزار8 سو71 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے، صدر مملکت

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.


متعلقہ خبریں