صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے صحافت کے عالمی دن پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ‎صحافت ریاست کا چوتھا ستون تصور ہوتا ہے اور ‎آزادی اظہار رائے بنیادی آئینی حق ہے، اسے سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے جس میں عکس دیکھ کر اصلاح کا موقع ملتا ہے اور ‎میڈیا کا آئینہ توڑنے کی حماقت کرنے والے حکمران ہمیشہ پچھتائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ‎پاکستان میں آزادی اظہار رائے کے لیے اہل صحافت نے جدوجہد کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جرات اور عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں وہ گزشتہ 7 دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارتی ظلم واستبداد کا اپنے آہنی عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر غیرقانونی بھارتی قبضہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی قانون کے لیے کھلا چیلنج ہے۔ عالمی اداروں کی ساکھ اس وقت تک بحال نہیں ہو گی جب تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا جمہوری اور قانونی حق مل نہیں جاتا۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ نہتے کشمیری عوام حق استصواب رائے کا وعدہ پورا ہونے کے انتظار میں جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔ 5 اگست 2019 سے مودی کی بربریت اور ظلم کا ایک نیا بھیانک دور شروع ہو۔

یہ بھی پڑھیں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:نیب نےشہبازشریف کوطلب کرلیا

ان کا کہنا تھا کہا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون، کمیونیکیشن بلیک آوٹ اور دیگر غیرانسانی اور عالمی قانون کے صریحا خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کشمیری عوام کی جائدادیں ہتھیائی اور ریاستی دہشت گردی سے زندگیاں چھینی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں