سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1344 کیسز سامنے آگئے

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1344 کیسز سامنے آگئے

سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 97 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 167 افرا جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 33 لاکھ 9 ہزار 49 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ 43 ہزار 48 سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں


متعلقہ خبریں