کورونا: کراچی کے ہاٹ اسپاٹ علاقے، ڈی جی ہیلتھ نے بتادیے


کراچی: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے کراچی کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کردی ہے۔

کراچی: شرقی و وسطی میں زیادہ کورونا متاثرین ہیں،ڈی جی ہیلتھ

ہم نیوزنے ڈی جی ہیلتھ سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ  لیاری ٹاؤن میں 28 اپریل تک 218 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثر ہونے والوں میں 174 مرد اور 44 خواتین شامل ہیں۔

لیاری میں جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان کی عمریں 40 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد اموات

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی آٹھ یوسیز میں 47 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ لیاقت آباد ٹاؤن کی گیارہ یو سیز میں 48 افراد کورونا وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاوَن میں 91 افراد، گلشن اقبال ٹاؤن میں 195 افراد، جمشید ٹاؤن میں 94 افراد، سائٹ ٹاؤن میں 57 افراد، اورنگی ٹاوَن میں 32 افراد، بلدیہ ٹاؤن میں 12 افراد اور کیماڑی ٹاؤن میں 18 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 299 نئے کیسز رپورٹ

ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق کورونا وائرس نے بن قاسم ٹاؤن میں 39 افراد، لانڈھی ٹاؤن میں 45 افراد، ملیر ٹاؤن میں 48 افراد، کورنگی ٹاؤن میں 15 افراد، شاہ فیصل ٹاؤن میں 55 افراد اور صدر ٹاؤن میں 233 افراد کو متاثر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں