امریکہ: ویتنام جنگ سے زیادہ اموات کورونا سے ہو گئیں

فائل فوٹو


واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سبب امریکہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہزار 640 ہو گئی ہے جو ویتنام جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہیں۔

امریکہ: کورونا مریضوں کے لیے دوا تجویز کیے جانے کا امکان

اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اس جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکیوں سے بھی زیادہ ہے جو آٹھ طویل سالوں پر محیط تھی۔

امریکہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید ایک ہزار374 افراد دار فانی سے کوچ کر گئے جس کے بعد جاں بحق لوگوں کی تعداد 60 ہزار 640 سے تجاوز کر گئی۔

کورونا سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد اموات

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 4 سو سے زائد بتائی جارہی ہے۔

امریکہ نے ویتنام میں جو جنگ لڑی تھی اس میں کل 58 ہزار امریکی ہلاک ہوئے تھے۔

افسوسناک امر ہے کہ ویتنام جنگ آٹھ طویل سالوں پر محیط تھی جب کہ کورونا سے جو اموات ہوئی ہیں وہ صرف دو ماہ میں ہوئی ہیں۔

فلسطینی نژاد امیش، ٹرمپ اور بائیڈن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟

پہلی اوردوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ نے بیرونی محاذ پر تیسری جنگ ویتنام میں لڑی تھی جہاں اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں