پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم


اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

پاک فوج کی ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مسلح افواج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

عوام میں تقسیم کیا جانے والا یہ امدادی سامان پاک فوج کی تنخواہوں کے فنڈ سے خریدا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس پاکستان میں 327 جانیں نگل گیا، 14ہزار 885 افراد متاثر

خیال رہے کہ پورا ملک اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 327 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 588 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 5 ہزار291، خیبرپختونخوا 2,160، بلوچستان 915، اسلام آباد 297، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 425 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں