ایمنسٹی انٹرنیشنل: بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب



اسلام آباد: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

امریکہ نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کا رویہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردارکیا ہے کہ گمراہ کن پراپگنڈے اور نفرت سے کورونا نامی وبا بڑھ رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واضح کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے شدت اورانتہا پسند اس وقت پورے بھارت میں یہ منگی پراپگنڈہ کررہے ہیں کہ ملک میں کورونا پھیلنے کا سبب مسلمان ہیں جس کی وجہ سے مختلف شہروں اور علاقوں میں مسلمانوں کا بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے متعلق وزیر خارجہ کا او آئی سی ممبر ممالک کو خط

امریکہ نے بھی بھارت کو پہلی مرتبہ 2004 کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا ہے۔

امریکی کمیشن نے سالانہ رپورٹ میں متنازعہ بھارتی شہریت بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 میں بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

بھارت: انتہا پسندی، اداکار راجپال یادیو نے خطرے سے آگاہ کردیا

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کرتار پور راہداری، پہلی گورونانک یونیورسٹی، ہندو مندر کو دوبارہ کھولنے، آسیہ بی بی کی بریت اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی مواد کے ساتھ تعلیمی مواد پر نظر ثانی کے پاکستانی حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر گزشتہ روز ممتاز بھارتی اداکار راجپال یادیو نے بھی باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں