مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید دو نوجوان شہید


سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی مسلسل جاری ہے، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔مظلوم  کشمیریوں  کے خلاف ظالم بھارتی فوجیوں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  گزشتہ روز بھی بھارتی فوجیوں نے ضلع کلگام میں 3 نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔ بدھ کے روز سے اب تک شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 19 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل کا نیا قانون: وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کو خط

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکارمسلم دشمنی کی پالیسی پرکاربند ہے۔ مودی سرکار نے 3 لاکھ غیرمقامی افراد کومقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کردیے ہیں۔ ڈومیسائل حاصل کرنے والوں میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں ہے۔ آنےوالے دنوں میں مزید 14 لاکھ افراد ڈومیسائل کے حامل ہوسکتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار کے فیصلے پرمقبوضہ کشمیرمیں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں تعینات 8 لاکھ بھارتی فوجیوں اور 6 لاکھ  دیگر غیرمقامی افراد کو بھی شہریت دے سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں