پاکستان نے دراندازی کے بھارتی الزامات مسترد کردیے

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے دراندازی کے حوالے سے بھارتی الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے دراندازی سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔ بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کوچھورہاہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دراندازی سے متعلق بھارتی وزیردفاع کے بیان کومسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی سفارتکاروں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی انسانی سہولیات فراہم نہیں کررہا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں