دنیا بھر میں کورونا سے ایک ارب افراد متاثر ہوسکتے ہیں، رپورٹ

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کرائیں گے‘‘

فائل فوٹو


کورونا وائرس سے دنیا بھر ایک ارب تک افراد متاثر ہوسکتے ہیں، جب تک کہ کمزور ممالک کو فوری مدد نہ دی جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی سے خبر دی ہے کہ اس وائرس کے عالمی پھیلاو کو کم کرنے کے لیے مالی اور افرادی قوت کی ضرورت پڑھے گی۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے افغانستان اور شام جیسے کمزور ممالک کو فوری مالی مدد درکار ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف مضبوط رد عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، دنیا بھر میں 30 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر

بی بی سی نے امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تیس لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں دولاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی آر سی کی رپورٹ جو عالمی ادارہ صحت اور امپیریل کالج لندن کے ماڈل اور ڈیٹا پر مبنی ہے نے اندازہ لگایا ہے کہ عالمی سطح پر 500 ملین سے ایک ارب کے درمیان متاثر ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں