غذائی اشیا کی برآمد پر پابندی برقرار رہے گی، وفاقی کابینہ

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں غذائی اشیا کی برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق غذائی اشیا پر پابندی سے متعلق جائزہ 2 ہفتوں کے بعد لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 22 اور27 اپریل کے فیصلوں کی توثیق کی۔

اعلامیہ کے مطابق مزدوروں کیلئے پہلے مرحلے میں 75 ارب کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی سماجی بہبود اورصنعتوں کے وزیر کو جامع لائحہ عمل بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ، چھوٹے تاجروں کے لیے پیکج کی منظوری

اعلامیہ کے مطابق مشیرخزانہ نے کابینہ کومسابقتی کمیشن کے انضباطی امور پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ کابینہ نے شائستہ بانو گیلانی کی قائم مقام چیئرپرسن مسابقتی کمیشن تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی نیٹنگ آف فنانشل کنٹریکٹس بل2020کی اصولی منظوری دے دی۔بل کی منظوری کا مقصد موجودہ حالات میں مالیاتی معاہدوں کوبچانا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نت صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ  نے پاک عرب ریفائنری لمیٹڈکےبورڈآف ڈائریکٹرزکی بھی منظوری دے دی۔ بورڈآف ڈائریکٹرز میں آفتاب حسین،عبدالہادی شاہ اور بشریٰ نازملک کےناموں کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے مالی معاونت کے پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ کورونا کی ڈیوٹی کے دوران ہیلتھ  کیئر ورکرز کی موت پر اسے شہدا پیکج  دیا جائے گا۔ پیکج اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہیلتھ ورکرز کیلئے ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی تمام وزارتوں کو کارکردگی کی بہتری کیلئےتھنک ٹینک قائم کرنےکی ہدایت کردی۔ معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے کورونا کی صورتحال پربریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں