کراچی: پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا



کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور متعدد رہنماؤں نے اسپتال سے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رپورٹ آنے کے بعد کیا تھا۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بہت سے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد ہم سب نے اپنا اپنا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

ہم نیوزکے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے اپنا کورونا ٹیسٹ انڈس اسپتال سے کروایا۔

سندھ نے کورونا سے متعلق 24 گھنٹے کے اعدادوشمار جاری کردیے

جمال صدیقی اور راجہ اطہرنے بھی فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرازخود بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ انہیں وبائی مرض سے نمٹنے کی ہمت و طاقت عطا کرے۔

سخت لاک ڈاؤن نہ کیا تو پوری قوم کورنا سے متاثر ہو سکتی ہے،ڈاکٹرز

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں مشکل حالات میں لڑنا سکھایا ہے۔


متعلقہ خبریں