صدارتی امیدوار: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے بھی جو بائیڈن کی حمایت کردی


واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما، امریکی سینیٹرز برنی سینڈرز اور الزبتھ وارن کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے بھی ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن کی بطور صدر حمایت کردی۔

نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اس وقت ملک کی سربراہی کرنے کی صحیح پوزیشن میں ہیں جبکہ اس وقت امریکہ کو کورونا وائرس کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن میں امریکہ کو اس بحران سے باہر نکالنے کی صلاحیت موجود ہے۔

مزید پڑھیں: آنے والے امریکی انتخابات کے حوالے سے فیس بک کی تیاریاں

اس سے قبل ڈیموکریٹس کے امیدوار  برنی سینڈرز نے صدارت کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ جو بائیڈن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں عام انتخابات 3 نومبر 2020 کو ہونے جارہے ہیں، جن میں صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن دو مضبوط امیدوار کے طور پر آمنے سامنے ہونگے۔

 


متعلقہ خبریں