کوئٹہ: ترجمان بلوچستان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سخت کرنے کے حوالے سے ڈاکٹرز کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت کام کر رہی ہے، عوام کوحکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، مساجد میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے، علمائے کرام مساجد کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ کٹس کی کمی کی وجہ سے رینڈم ٹیسٹ کیے جائیں گے، کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد دکانیں سیل کیے جا چکے ہیں۔