کورونا وائرس: پاکستان میں 292 اموات، 13ہزار 915 متاثر



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 292 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 915 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 587 کیسز اور11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار526 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,996، خیبرپختونخوا 1,984، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 318 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 3 ہزار29 مریض صحت یاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کا شکار ہونے لگا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 104 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 84، بلوچستان 13، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 3,029 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 44 ہزار365 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں