اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد پر قوم اورملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
رمضان المبارک کےموقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مومن کو دنیا میں ان چیزوں سے بچتےرہنا چاہیے جن سےاللہ نے بچنے کا حکم دیا ہے، رمضان المبارک اسی محتاط زندگی کی تربیت کامہینہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی اورغیر معاشی ہر سطح پرانصاف کوفروغ دیا جائے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کےحوالےسے ساری دنیا پریشان ہے،تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر اس وباکی روک تھام کیلئےکوشاں ہیں،رمضان المبارک میں اس موذی وائرس کےپھیلاوَ کوروکنے کی کوشش کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلےاورحفظان صحت کےاصولوں کواختیارکرنا ہے،انشاء اللہ ہم سب مل کراس چیلنج کامقابلہ کرنےمیں کامیاب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ضرورت مندوں اوردیہاڑی دارطبقےکاخصوصی خیال رکھنا ہے۔